ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ میں بجلی کا تاریخ بدترین لوڈ شیڈنگ 24گھنٹے میں صرف دو گھنٹا بجلی مل رہی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ میں بجلی کا تاریخ بدترین لوڈ شیڈنگ 24گھنٹے میں صرف دو گھنٹا بجلی مل رہی ہے وہ بھی عوام کا ساتھ مذاق کرتے ہوئے ہر 30منٹ بند کرتے ہوئے عوام کو محکمہ برقیات ہنزہ بجلی کی ترسیل کر رہے ہیں۔ گزشتہ دو سے تین ہفتوں کے اندر ہنزہ میں نصب شدہ نہ تھرمل جنریٹر چل رہا ہے اور نہ ہائیڈئل پاور مشین،عوام ہنزہ بجلی کی شدید اور بدترین لودشیڈنگ کاسامنا کر رہے ہیں گزشتہ سال ششپر گلیشیر سے پانی کی بہاو میں کمی ہو چکی تھی مگر عوام کو بجلی کی 24گھنٹوں کے اندر دن رات 8گھنٹوں سے بھی زیادہ مل رہی تھی تاہم امسال ششپر نالے سے پانی کا اخراج نصباً گزشتہ سال ہے کافی ہے جبکہ تھرمل جنریٹرز بھی محکمہ برقیات کے پاس میسر ہونے کے باوجود عوام کو بجلی کی تقسیم غیر منصفانہ ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہنزہ جو کہ پہلے سے بھی سیاسی یتیم ہے وزیر اعلیٰ اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے ساتھ کیجانے والی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے سیاحوں کی مسکن ہنزہ میں تھرمل جنریٹرز اور ہائیڈئل پاور مشینوں کی مرمت اور دیگر پاور منصوبوں کی منظوری کے لئے پنا کردار اداکریں بصورت دیگر عوام تو عوام وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان کے لئے سیاحت کی فروغ ضائع ہونے کا خدشہ ہے ہنگامی بنیادوں پر ہنزہ میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ