ہنزہ نیوز اردو

 ضلع ہنزہ سیاسی پارٹیاں کا وجود نہ ہونے کے برابر شدید سردی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں منجمنمد ہو کر رہ گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ضلع ہنزہ سیاسی پارٹیاں کا وجود نہ ہونے کے برابر شدید سردی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں منجمنمد ہو کر رہ گئی کسی بھی سیاسی پارٹی کا کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی تمام سیاسی پارٹیاں اندورونی اختلافات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں وفاق میں برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر صحت کارڈ کی تقسیم میں تصویریں بنانے میں سبقط لے جانے میں مصروف ہے ہنزہ کے اہم نوعیت کے ایشوز سے زیادہ خود نمائی میں بازی لے جانے کی دوڑ میں شامل ہے جبکہ مسلم لیگ ن کئی گروپوں میں تقسیم نظر آرہی ہے اور ایک دوسرے کے ٹانگے کھچنے میں لگے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کچھ عرصے قبل تک صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ کے اخباری بیانات تک محدود تھی اب بیانات کا سلسلہ بھی بند ہوچکا ہے دیگر جماعتوں کا بھی کوئی وجود نہیں ایسے میں عوام اپنے مسائل حل کرنے کے لئے کسی مسیحا کی تلاش میں ہیں ہنزہ میں سیاسی نمائندوں کا جمع بازار تب لگتا ہے جب الیکشن قریب آئے اس وقت ان گنت امیدوار ہر طرف سے نکل آتے ہیں اس وقت ہنزہ بہت سے مسائل میں گرا ہے جس میں بجلی کا شدید ترین بہران سرفہرست ہے اس وقت ہنزہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے قبرستان کا منظر پیش کررہا ہے اس وقت ہنزہ میں بجلی 2.4 میگاواٹ تک رہ گئی ہے ہنزہ کے کسی سرکاری دفتر میں ملازمین کی تعداد پوری نہیں ہے جس کی وجہ سے دنوں کا کام ہفتوں میں نکل آتا ہے شدید سردی میں عوام سرکاری دفتروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ