ہنزہ(بیورو رپورٹ) ضلع ہنزہ اور نگر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن لاورث سرکاری دفاتر بن گئے ہیں، نجی اداروں کی گاڑیاں ہو یا سرکاری اور نہ عوامی گاڑیوں کی خرید وفروخت ایکسائز افس ہنزہ اور نگر کے سینئر افسران کی عدم موجودگی کی وجہ سے نہ صرف مشکلات سے دوچار ہے بلکہ اس کی وجہ سے ماہانہ بنیاد پر قومی خزانے کو بھی نقصان کے ساتھ ٹرانسپورٹروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہیں۔ نجی ادارے اور عوامالناس میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کی مالکان نے میڈ یا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ اور نگر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات کی سالانہ جانچ پڑتال اور نئی گاڑیوں کی خروید و فروخت کی کاغذات نامکمل ہونے کی وجہ سے بھی نہ صرف ہمیں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اسے وجہ سے قومی خزانے کو نقصان بھی نقصان ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب کاغذات کی نامکمل ہونے کی وجہ سے ضلع ہنزہ اور نگر گلگت سیکشن پر ایکسائز کے عملے کو بھی شدید پریشان کا سامنا ہو رہا ہے انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے علاوہ ایکسائزا ینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی اہمیت کے حامل اضلاع ہنزہ اور نگر میں الگ الگ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے افسران کی تعیناتی ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ گلگت، ہنزہ اور نگر میں چلنے والے دوران سفر مسافروں کی مشکلا ت میں بھی کمی ہو۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ