گلگت(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کے صدر حبیب الرحمن نے جگلوٹ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔ جبکہ کچھ انتہائی مستحق افراد میں ترپال بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت استور کے بالائی علاقوں شلتر، ڈویاں اور دیگر آبادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں تاہم راستے بند ہو نے کی وجہ سے امدادی سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچانے میں دشواری ہے، تاہم گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ہم مکمل رابطے میں ہیں اور جی بی ڈی ایم اے کے سٹیک ہولڈر کی حیثیت سے اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ مصروف عمل ہیں، اس وقت متاثرین شدید سردی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان کیلئے ضرورت کے مطابق ٹینٹ مہیا کئے گئے ہیں جبکہ جی بی ڈی ایم اے کی طرف سے بھی بڑی تعداد میں ٹینٹ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرینگے، دورے کے موقع پر انکے ساتھ امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت مولانا تنویر حیدری، ریجنل منیجر الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان طاہر رانا اور ریجنل کوارڈینیٹر محمد اسماعیل بھی ہمراہ تھے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ