ہنزہ نیوز اردو

سٹی مجسٹر یٹ ہنزہ فرمان کریم ہنزہ کے مختلف دکانوں پر چھاپہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر معیاری پاپٹ ضبط

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (بیورو رپورٹ) ہنزہ سٹی مجسٹریٹ ان ایکشن، ہنزہ کے مختلف بازاروں سے بھاری مقدار میں غیر معیاری پاپٹ ضبط کر دیا گیا دکانوں داروں پر جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ آئندہ کے لئے وارنیگ بھی دیدیا، سٹی مجسٹر یٹ ہنزہ فرمان کریم نے گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کے مختلف دکانوں پر چھاپہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر معیاری پاپٹ ضبط کر دیا گیا،سٹی مجسٹریٹ نے دکانوں پر چھاپے لگانے کے ساتھ بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے آئندہ غیرمعیاری و بغیر تصدیق شدہ کمپنیوں کے کے پاپٹ دکانوں پرنہ رکھنے کے لئے واننگ بھی دیدیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مقامی ڈاکٹروں کی تعاون سے کئی بار دکانداروں پاپٹ کا معائینہ کرتے ہوئے متنبہ بھی کیا گیا تھاکہ خصوصاً بچوں کے کھانے کے شیاء جن میں پاپٹ، لیز اور کور کرے بغیر تصدیق شدہ کمپنیوں کے نہ رکھا جائے چونکہ یہاں پر انسانی صحت کا معاملہ ہے اور خصوصاً چھوٹے بچے کھاتے ہیں اج ہم نے مختلف دکانوں کاچھاپہ کیا ہے جہاں سے لاکھوں مالیت کے غیر معیاری پاپٹ ضبط کر دیں ہے، انہوں نے کہا کہ آئندہ کے لئے ایسے دکانیں جہاں پر نہ صرف غیر معیاری پاپٹ بلکہ دیگر کاکھانے پینے کے اشیاء کا ہفتہ وار معائینہ کیا جائے گا خلاف قانون کام کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ