ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) وزیر اعلی گلگت بلتستان کی طرف سے اسیران ہنزہ کے لئے علاج و معالجے کے اخراجات کا صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا جبکہ اسیران راشد منہاس اور سلمان اس وقت شدید بیمار ہیں راشد منہاس کو پے رول پر علاج کے لئے پمز ہسپتال لے جانے کی اجازت مل گئی ہے لیکن ان کو علاج کے لئے اسلام آباد پمز لے جانے کے لئے ان کے خاندان کے پاس ہمت نہیں وہ اس وقت گلگت کے ہسپتال زیر علاج ہیں وہ ڈاکٹر وں نے ان کو فوری پمز پہنچانے کا کہا ہے جہاں پر ان کی انجوگرافی کی جائے گی خاندانی زرائع کے مطابق وزیر اعلی کی جانب سے ان کا فوری اعلاج کے لئے اخراجات صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کرنے کی درخواست پر عمل درآمد کرنے کی منظوری بھی مل چکی ہے وہ ہوم ڈپارمنٹ میں اس درخواست پر کام نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے راشد منہاس کو فوری طور پر پمز نہیں لے جا سکتے

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ