ہنزہ نیوز اردو

تحقیقات کے نام پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بہادر خاتون رہنماء کو ایک سازش کے تحت سیاست سے روکنے کے لئے اپنی پوری جد وجہد جاری رکھی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (نمائندہ خصوصی)خلیل احمد صدر لائیر ونگ فورم پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع ہنزہ نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز کو سیاسی مقدمات میں ایک طویل عرصے سے نیب نے اپنی حراست میں رکھا گیااور بے بنیاد الزامات کے پہاڑ کھڑا کر کے تحقیقات کے نام پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بہادر خاتون رہنماء کو ایک سازش کے تحت سیاست سے روکنے کے لئے اپنی پوری جد وجہد جاری رکھی۔ چونکہ مریم نواز ایک نڈر اور بہادر خاتون ہیں۔ نیب کا ادارہ کم جب کہ وفاق کی حکومت اس سازش میں زیادہ ملوث ہے۔ خیر مریم نواز ضرور سرخرو ہو کر بیل پر آزاد ہوئی۔ تاریخ شاید ہے کہ سیاسی بنیاد پر کئے گئے مقدمات کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر عدالتوں سے سرخرو ہوئیں ہم بحیثیت کار کن پاکستان مسلم لیگ(ن) امید کرتے ہیں کہ مریم نواز دوبارہ اپنی سیاسی سر گرمیوں کا آغاز پہلے سے بھی زیادہ بہتر انداز میں کرینگی اور پارٹی کو پہلے سے بھی زیادہ فعال اور مظبوط بنا دے گی نیز میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں کہ اللہ انھیں صحت کامل عطاء فرمائے۔ بحیثیت صدر لائیرونگ ضلع ہنزہ محترمہ مریم نوازکی رہائی پر ان کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ امید بھی کی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات قریب سے قریب تر ہورہئے ہیں۔ مریم نواز یہاں (جی بی) کا دورہ کرے تاکہ پارٹی عام انتخابات سے قبل زیادہ مظبوط و مستحکم ہو اب تک گلگت بلتستان میں اس سیاسی جماعت نے ترقی کے تمام ریکارڈ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں توڑ دئے اور یہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر دل عزیز جماعت بن چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) زندہ باد۔۔۔پاکستان پائیندہ باد

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ