ہنزہ نیوز اردو

بیگز کثیر المقاصد کواپریٹیو سو سائیٹی کا چھبیس واں سالانہ اجلاس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(عبدالمجید) بیگز کثیر المقاصد کواپریٹیو سو سائیٹی کا چھبیس واں سالانہ اجلاس مو من شاہ کواپریٹیو سو سائیٹیز گلگت بلتستان کے زیر صدارت گلگت کے مقامی ہوٹل میں منعقد نہوا۔ پروگرام کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سسے ہوئی جو کہ ڈائیمنڈ جو بلی اسکولز کے سابق ٹرینر دیدار علی شاہ نے ادا کی۔ اسٹیج سیکریٹری کے نفرائض اعجاز اللہ بیگ نے سر انجام دیدیا اس تقریب کے مہمان خصوصی مومن شاہ اسسٹنٹ رجسٹرار گلگت بلتستان کواپریٹو سو سائیٹیز تھے اور میر محفل کے فرائض انسپکٹر رحمت شاہ کواپریٹو سوسائیٹیز رہئے۔ اس موقع پر فنانس سیکریٹری امان اللہ بیگ نے گزشتہ سال کی کار کرد گی جائیزہ پیش کیا جب کہ کامل جان منیجر بیگز ملٹی پر پزیز کواپریٹیو سوسائٹی ہنزہ گلگت نے رواں سال کی فنانس رپورٹ پیش کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کو روایتی تحائف پیش کئے گئے۔ بعد ازاں نئی متولیان (بورڈ آف ڈائریکٹرز)کا چناؤ عمل میں آیا نئی بورڈ آف ڈائریکٹر ز میں وسیم اللہ بیگ صدر، زاہد اقبال نائب صدر،جبکہ ڈائریکٹرز میں وجاحت اللہ بیگ، اقبال کریم، ندیم اللہ بیگ، نیک عالم شامل ہیں۔ تقریب سے اپنی خطاب میں اسسٹنٹ رجسٹرار مو من شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کل اسی(۰۸) کل سو سائٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں سر گرم عمل ہیں اور ان کی برانچیں بھی اگر ساتھ ملادیں جائیں تو ایک سو پچاس سے زاید بن جاتئیں اور ان تمام سو سائیٹیوں کی مشترکہ جائیزے کو دیکھا جائے تو نصف سال کے دوران چار ارب لونگ کی جا رہی ہے ایک اہم دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ الزہرا پاور یوٹلٹی کواپریٹیو سو سائٹی ایمت ضلع غذر میں بجلی کی پیداوار میں مصروف ہے جو کہ مقامی لو گوں کی دو سو پچاس سے زاید گھرانوں کو بجلی فراہم کر رہی ہےء اس کے علاوہ پورے گلگت بلتستان میں ہم نے۲۱زرعی کواپریٹیو سو سائٹیوں کو رجسٹرڈ کروالیا گیا ہے جن میں ۰۱۱ اور چینا ٹریڈ جیسی مذید متعارف کروالیا گیا ہے جو کہ عوام الناس کواشیائے ضروریہ کی فراہمی میں معاونت کرتی رہیں ہے۔ کسی بھی سو سائٹی کی کامیابی کے لئے یہ بات لازمی ہے کہ ہر سال میں اجلاس عام منعقد ہو تاکہ حصہ داروں کو اس کی گزشتہ برس کی کار کردگی کا مکمل علم اور معلومات مل جائے کواپریٹیو سو سائٹیوں کے لئے ایچ آر (سر وس رولز) پالیسی مرتب کی جا رہی ہے تاکہ تمام کواپریٹیو سو سائٹیوں وفاق اور صوبائی حکومت کی طرف سے عائد کردہ قوانین کے دائیرے میں رہ کر ترقی کے منازل طے کئے جا سکے۔ مستقبل قریب میں زرعی کواأپریٹیو سو سائٹیز کے لئے گلگت بلتستا ن میں زرعت کے میدان میں ایک انقلاب آئے گی اس کے علاوہ فصلوں، میوہ جات اور سبزیوں کے مختلف برانڈ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہئے ہیں، جس کے سبب علاوہ میں اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت انشاء اللہ علاقہ خوشحالی کی جانب گامذن ہو گی ان مقاصد کو پانے کے لئے الیکشن کمشنر برائے کواپریٹیو سوسائٹیز گلگت بلتستان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی جی بی کر نل(ر) عُبید اللہ بیگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بیگز کثیر المقاصد کواپریٹیو سو سائٹی نے کم مدد میں شاندار ترقی کے منازل عبور کر گیا ہے جس کا سہرا انسپکٹر رحمت شاہ اور اسسٹنٹ رجسٹرار مومن شاہ کو جاتا ہے جن کی وقتاً فوقتاً سو سائٹی کی رہنمائی اور اپنے قائدانہ مہارتوں کو ہمارے لئے مشعل راہ بنادیا گیا ساتھ ہی اس کی کامیابی میں سابق کابینہ اور ملامین کی محنت بھی شامل حل رہی ہے جن کے سبب بیگز کثیر المقاصد کواپریٹیو سو سائٹی کی سلور جوبلی کامیابی کے ساتھ گزری

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ