ہنزہ نیوز اردو

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 84ہزار گندم کی بوریوں کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( رحیم اللہ بیگ) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے 84ہزار گندم کی بوریوں کی کمی کو پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خوراک غلام محمد نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے لئے گندم کے مختص کوٹے میں 84ہزار میٹرک ٹن گندم کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ اس کمی کو پورا کیا جائے گا اس موقعے پر سکریٹری خوراک برہان الدین آ فیندی نے گندم کے حوالے سے مکمل بریفنگ تیار کی تھی اس وقت وفاق کی طرف سے گلگت بلتستان کو کل ایک لاکھ پچاس ہزار میڑک ٹن کا سالانہ کوٹہ مختص ہے جس میں سے سالانہ ایک لاکھ اکتالیس ہزار چھے سو میڑک ٹن گلگت بلتستان کو فراہم کیا جاتا ہے اس حساب سے عوام کے لئے فی فرد چار سو پچاس گرام ، فوجی کے لئے چھے سو اسی گرام اور قیدیوں کے لئے سات سو پچاس گرام سکیل سے تقسیم ہوتا ہے سال /2017 کے مردم شماری کے مطابق گلگت بلتستان کو اس وقت دو لاکھ اکتالیس ہزار میٹرک ٹن گندم کی ضرورت ہے 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ