ہنزہ (اجلال حسین) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے سینئر نائب صدر شمیم اختر بیگ کی جانب سے دی جانے والی دعوت کے موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے علی آباد تا حیدر آباد،کریم آباد لنک روڈ کی توسیعی اور مٹلنگ پر ہونے والی کام کا معائینہ کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لنک روڈ کاکام انتہائی سست روی کا شکار کے علاوہ ہونے والی کام تسلی بخش نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ روڈ کی مٹلنگ اور توسعی میں سائیڈ ں پر واٹر چینل اور حفاظتی دیوار بنائے جائے تاکہ لنک روڈ اور مٹلنگ سے اس روڈ پر چلنے والے عوام کو مشکلات پیدا نہ ہوانہوں نے کہا کہ عوام حیدر آباد نے کام کی سست روی اور غیرمعیاری کام پر وفود نے کئی بار ملاقات کیا ہے ہم اس منصوبے کی تاخیر اور کام کی معیار پر کئی کوئی سمجھوتا یابرداشت نہیں کرئینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردی ہونے سے قبل علی آباد تک حیدر آباد تک لنک روڈ کی حفاظتی دیواریں کے علاوہ سائیڈوں پر واٹر چینل کا کام مکمل کیا جائے تاکہ سیزن شروع ہوتے ہی مٹلنگ کا بقیہ کام مکمل کر سکیں۔ شمیم اختر بیگ کی جانب سے کی جانے والی مطالبے پر صوبائی وزیر نے چھمر کھن حیدر آباد تا ڈی جے سکول تک لنک روڈ کی توسیعی اور مٹلنک کے منصوبے کاکام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کرتے ہوئے رواں سال کی بجٹ میں مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دیا۔ اس موقع پر ارمان شاہ ممبر گلگت بلتستان کونسل نے بھی عوام حیدر آباد کے لئے مختلف کاموں کو مکمل کرانے کے لئے ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی آباد تا حیدر آباد لنک روڈ صرف حیدر آباد کے عوام کے لئے نہیں بلکہ کریم آباد، التت کے عوام کے علاوہ شاہراہ قراقرم کا متبادل راستہ ہے جہاں پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح بھی اس روڈ سے فائدہ لینگے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کی کشادگی اور مٹلنگ مکمل ہونے کے بعد سیاحوں کے لئے توجہ کا مرکز بنے گا جس کی وجہ سے عوام کو بھی فائدہ م ملے گا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جان عالم،سپرٹینڈنٹ انجینئر گلگت ریجن محکمہ تعمیرات عامہ دیدار اورقائمقام ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد موجود تھے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ