ہنزہ نیوز اردو

کمشنر گلگت عثمان آحمد کے زیر صدارت سنٹر ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی شدید قلت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین)سنٹر ہنزہ میں پینے اور آبپاشی کے لئے پانی کی شدید قلت کو دُور کرنے کے لئے میگامنصوبے پر کام کیا جائیگا جبکہ ہنزہ گنش کے عوام کے لئے ہنگامی بنیادوں پینے کی صاف پانی فراہمی جائیگی۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے جانب سے احکامات کی روشنی میں کمشنر گلگت عثمان آحمد کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ہنزہ میں بڑھتی ہوئی پینے اور آبپاشی کے لئے استعما ل ہونے والی پانی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ غضنفر کے علاوہ عمائدین، نمبرداران ہنزہ، ڈی سی ہنزہ، محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام، ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی، ایفاد، ایل ایس اوز کے نمائندے اور پلاننگ گلگت بلتستان کے حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے نہ صرف ضلعی انتظامیہ فکر مند ہے بلکہ چیف سیکرٹری اور دیگر متعلقہ ادارے بھی اس ایشو پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اس لئے عوام سنٹر ہنزہ کے لئے ایک میگا اور لانگ ٹرم پانی کی منصوبے کی ضرورت ہے جس کے لئے سی ایس نے ایک خصوصی ٹیم کمشنر گلگت کے زیر نگرانی تشکیل دی ہے جس کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ پلانگ گلگت بلتستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان اس مسلے کی حل نکالنے کے لئے ملاقات کرنے آئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ التر لینڈسلائیڈننگ اور ششپر گلیشیر کی پھیلاو کی وجہ سے پانی کے مسائل پیدا ہو گئے ہے انشااللہ عوام کی تعاون رہے تو اس کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرئینگے جس کے لئے گلگت بلتستان انتظامیہ کے بالا حکام بھی اس مسلے کو حل کرنے کے لئے دلچپسی لے رہے ہیں چونکہ ہنزہ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کا چہرہ ہے جہاں پر ملکی و غیر ملکی الاکھوں سیاح یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی شدید قلت سے ہمیں احساس ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پرحسن آباد نالے میں دستیاب پانی کے وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے پینے اور آبپاشی کے لئے منصوبے رکھے جائے گے جبکہ عوم گنش کے لئے جنگی بنیادوں پر عطاآباد ٹنل ہو یا دیگر مقامات جہاں کہیں سے بھی پینے کی صاف پانی مہیا کر دیا جائے گا چونکہ یہاں پر گدلہ پانی اور سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث پانی زہریلہ بن گیا ہے اور عوام خصوصاً بچوں میں وبائی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بن گیا ہے۔ اس موقع پر عمائدین، نمبرداران اور ایل ایس اوز کے نمائندوں کے علاوہ او ر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے کمشنر گلگت اور ان کے ٹیم جو کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے ہنزہ میں پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کیاتھا نے اجلاس سے پانی کی بحران اور اُن کی حل پر تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ششپر گلیشیر اور التر لینڈ سلائیڈنگ کہ وجہ سے سنٹر ہنزہ میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گی ہے اور عوام گندا اور گدلہ پانی پینے پر مجبور ہو گئے ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھیل چکی ہے جبکہ چند ایسے بھی اراضی ہے جہاں پر سال گزرنے کے باوجود ابتدائی پانی نہیں ملی ہے لاکھوں درختاں اور کئی ہزار کنال زمین سوکھ گیا گیا جبکہ عوام گنش میں مکمل طور پر گدلہ پانی کی وجہ سے مختلف وبائی بیماریاں پھیل چکی ہے جس کی وجہ سے عوام مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کمشنر گلگت اور ان کے ٹیم کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا حسن آباد نالے میں مختلف پانی کے زرائع موجود ہے جبکہ عطاآباد ٹنل پر بھی ایک چشمے کی پانی کا ایک ذرئعہ دستیاب ہے ہنگامی سروے کرتے ہوئے عوام تک پینے کا پانی پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ لانگ ٹرم منصوبے کے لئے عطاآباد جھیل ایک واحد زریعہ ہے سے میگا منصوبے پر کام کرتے ہوء عوام کی مشکلات کو ختم کیا جا سکتا ہیں۔ اس موقع پر کمشنر گلگت بلتستان اور اُن کے ہمراہ ٹیم نے حسن آباد نالا، عطاآباد ٹنل اور عطاآباد جھیل سے پانی کی فراہمی کے لئے ماہرین کے ہمراہ سائیڈوں کا معائینہ بھی کیا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر