ہنزہ نیوز اردو

حصول علم سے محروم خواب کیا دیکھیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

حصول علم سے محروم خواب کیا دیکھیں
جہاں ملے نہ سوال پھر جواب کیا دیکھیں

مرا ہے گرچہ ارادہ قفس کو لوٹ چلیں
سنہرے کل کا اشارہ ! جناب کیا دیکھیں

بھلا فلک سے گلہ کیوں غم فراق کا دل
زمیں ہے جن کی جہاں وہ شہاب کیا دیکھیں

خیال یار میں مست کبھی بہار میں مست
خمار عشق کے مارے ! شراب کیا دیکھیں

ٹھکانے جن کے ہیں دوزخ وہی قرار ولی
دجال شہر سے رہبر ! ثواب کیا دیکھیں

غم ِفراق نہ ہو یا غم بہار یہاں
خزاں پسند شجر اب گلاب کیا دیکھیں

ہزار بار ہا یہ دل دُکھا کے دیکھ لیا
خدا شناس بھلا احتساب کیا دیکھیں

ہے تشنگی تیری آخر تجلیات پہ کیوں
حسن،شراب و شباب اب نقاب کیا دیکھیں

سفر ہے نوشی مسلسل! تلاش علم و ہنر
ادب کی شان فقیری! شباب کیا دیکھیں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ