ہنزہ (اجلال حسین) ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس تیسرے مرحلے میں 82کلومیٹر سفر طے کرتے ہوئے سوست پہنچ گئے۔حسب دستور تیسرے مرحلے میں بھی واپڈا نے بازی مار لی، شرکاء سائیکل ریس کا علی آباد سے شاندار انداز میں الوداعی کیا جبکہ سوست میں والہانہ طریقے سے استقبال کیا، ٹور دی خنجراب بین لاقومی سائیکل ریس تیسرے مرحلے میں 82کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے سوست پہنچ گئے، ریلی گزشتہ روز صبح8بجے ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد ایک شاندار الوداعی ہجوم کے ساتھ ریس کا آغاز کرتے ہوئے روانہ ہوئی گئی جبکہ سوست پہنچنے تک شرکاء سائیکل کاجگہ جگہ عوامی جوش خروش کے ساتھ شاندار انداز میں استقبال کیا۔تیسرے مرحلے میں بھی بدستور حسب روایات واپڈا کے کھیلاڑیوں نے تیسرا مرحلہ بھی اپنا نام کردیا۔ واپڈا کے سائکلیسٹ اویس خان نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 2گھنٹا 23منٹ 23سیکنڈمیں فاصلہ چے کیا جبکہ دوسری شاہ ولی 2گھنٹا 23منٹ اور24سیکنڈ میں طے کیا اور تیسری پوزیشن واپڈا کے ہی عزت اللہ نے 2گھنٹا25منٹ 8سیکنڈمیں فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہو گئے، ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس کا اختتامی اور اخری مرحلہ آج سوست سے دنیا کے بلند ترین بارڈ خنجراب جو کہ87کلومیٹر کا فاصلہ ہے روانہ ہو نگے جس کے بعد ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس اختتام پزیر ہو گا جبکہ اسی دن شام کو ہی کامیاب ہونے والے سائیکلسٹس کے اعزاز میں ایک پرُوقار تقریب منعقد ہو گی توقع ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بحیثت مہمان خصوصی کامیاب سائیکلسٹس میں انعامات بھی تقسیم کرئینگے۔
کیپشن۔۔۔
ہنزہ۔۔ ٹور ڈی خنجراب انٹر نیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں شرکاء کو علی آباد ہنزہ سے ڈی سی، اے سی ہنزہ اور عمائدین روایاتی انداز میں رخصت جبکہ سوست میں استقبال کر رہے ہیں۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ