ہنزہ نیوز اردو

ایک سے نو تک کے ملازمین ضلع ہنزہ کے مختلف محکموں میں دیگر اضلاع کے ڈومسائل رکھنے والوں کی تعداد 121 ہیں ان ملازمین کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھیجنے کے لئے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان علی کی سربراہی میں 16 جنوری کو ہونے والی اجلاس پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہونا زیادتی ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو چیف ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سکیل ایک سے نو تک کے ملازمین ضلع ہنزہ کے مختلف محکموں میں دیگر اضلاع کے ڈومسائل رکھنے والوں کی تعداد 121 ہیں ان ملازمین کو ان کے متعلقہ اضلاع میں بھیجنے کے لئے کمشنر گلگت ڈویژن عثمان علی کی سربراہی میں 16 جنوری کو ہونے والی اجلاس پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہونا زیادتی ہے اور ہم اس بات کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں حالانکہ اس میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ فوری طور پر ہنزہ کے مختلف محکموں میں تعنات سکیل ایک تا نو ملازمین کو ان کے متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر کیا جائے میٹنگ منٹس 23 جنوری کو ڈی سی آفس میں موصول ہوا ہے ہم چیف سکریٹری گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کی وجہ سے ہنزہ کے نوجوانوں میں جو مایوسی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے فل فور اس پر عملدرآمد کرانے کی حکم صادر کریں

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ