ہنزہ نیوز اردو

ضلع بھر میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مختلف ٹیمیں تیار، لیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت پیرامیڈیکل سٹاف بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ضلع بھر میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے مختلف ٹیمیں تیار، لیڈی ہیلتھ ورکرزسمیت پیرامیڈیکل سٹاف بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے، ڈی ایچ او ہنزہ داکٹر زعیم ضیا کا ڈی سی ہنزہ کو بریفنگ ۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر نے گزشتہ روز بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اس مو قع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ضلع ہنزہ میں شرح خواندگی سو فیصد ہونے کی وجہ سے پولیو مہم مکمل طور پر کامیاب ہے جہاں کہیی سے بھی کسی بھی قسم کی شکایت نہیں ہوتی جس کی وجہ سے پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز گھر گھر جا کر مہم کو کامیاب بناتے ہے جس کا سہرا ہنزہ کے ماوں اور بہنوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے پولیو مہم کامیاب ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اڈی سی ہنزہ کپٹن(ر) سید علی اصغر نے پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں محکمہ صحت ہنزہ کے حکام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نو تعینات ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر ذعیم ضیا ایک قابل ،تجربہ کار اور نوجوان افسر ہے انشااللہ ہمیں امید ہے کہ اپنی صلاحتیوں کو بورئے کار لاتے ہوئے ضلع ہنزہ میں صحت کے ھوالے سے درپیش مشکلات کو حل کرنے میں پنا کردار ادا کرئینگے جس کے لئے ضلعی حکومت سے جس طرح سے تعاون کی ضرورت ہوگی مدد کرئینگے۔ ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ پولیو مہم میں کام کرنے والے عملہ نہایت ہی دیانداری کے ساتھ کام کرے چونکہ اج کا بچہ ہمارا کل کا مستقبل ہے جب بچہ تندوست ہوگی تو معاشری تندورست ہوتا ہے۔ڈی سی ہنزہ نے سول ہسپتال علی آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیومہم کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہیں انشااللہ پہلے کی طرح سال کے اخری روانڈ میں بھی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرئینگے ۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر زعیم ضیا نے پولیو کے حوالے سے ڈی سی ہنزہ کو مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 20جنوری سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں ضلع ہنزہ میں 5335بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے محکمہ صحت ہنزہ نے 43موبائل ٹیموں کے علاوہ ضلع ہنزہ کے اندورن اور خارجی راستوں پر 3پوئینٹ بنانے کے ساتھ 22فکس سنٹرز،12ایریا انچارج 8زونل سپروائز راور بیس سے زائد چھوٹے بڑے گاڑیاں اس مہم کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرئینگے۔ جبکہ چوتھے دن میں کیچ آپ ٹیمیں بھی مسنگ گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے تاکہ کوئی بچہ قطرے سے محروم نہ ہو جائے۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر