ہنزہ نیوز اردو

جنت کے دروازے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

[author image=”http://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2019/01/SPhotoEditor-20181128_134947_1.jpg” ]نیک بانو [/author]

روئے زمین پر پر وردگار نے اگر کوئی خاص تحفہ بھیجا ہے تو وہ ہے والدین اگر کوئی اس تحفے کی قدروقیمت کو جانے تو وہ خوش نصیب اسی دنیامیں ہی جنت کو پائے گا۔ ایک شخص نے رسول کریم کی خدمت میں عرض کیا ’ یا رسول اللہ ﷺ والدین کا اولاد پر کیا حق ہے “نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ دونوں تیریجنت اور دوزخ ہیں ان کو راضی رکھنے سے جنت ملے گی اور ان کی نارضی جہنم تک لے جائے گی”۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: “اور تمھارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور اگر تمھارے سامنے ان میں سے ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان سے “اف نہ کہنا” اور نہ انہیں جھڑ کنا اور ان سے عزت اور تعظیم سے بات کرنا اور ان کے لےئے عاجزی اور نرم دلی اختیا ر کرنا اور عرض کرنا کہ اے میرے رب تو ان دونوں پر ایسے رحم کر جیسے ان دونوں نے مجھ پر کیا”۔ پروردگار کے ارشاد کے مطابق” اف تک نہ کہنا” سے مراد یہ ہے کہ والدین کے ساتھ نرمی کی جائے اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف یا اذیت پہنچنے نہ دی جائے اور ماں باپ کے لئے اپنی زبان سے کوئی ایسا لفظ نہ نکالا جائے جو ان کے لئے دلی تکلیف و رنج کا باعث بنے اللہ رب العزت نے والدین کے ساتھ نرمی خاکساری سے پیش آنے کا حکم دیا ہے اگر ماں باپ کی کوئی بات یا جملہ اچھا نہ لگے اور طبیعت پر گراں گزرے تو اولاد کو چاہیے کہ اس سے در گزر کعیں اور ان کے ساتھ نرمی اور ادب و احترام کا رویہ رکھیں۔ اللہ اور اس کے رسولوں کے بعد تمام انسانی رشتوں میں سے سب سے بڑا درجہ ماں باپ کا ہے اس لئے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کے بعد والدین کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔اور ان کے ساتھ بھلائی کی تاکید کی گئی ہے ماں باپ میں ماں کا حق باپ سے زیادہ بتایا گیا ہے، لیکن ماں اور باپ یعنی دونوں ہی کی اطاعت اور خدمت گزاری اولاد پر لازم ہے۔لیکن ماں کی خدمت کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کہ وہ اولاد کے لئے زیادہ تکلیف اور مشقت برداشت کرتی ہے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ