ہنزہ(اجلال حسین)ہنزہ شناکی کے علاقے مایون میں لینڈ سلائیڈنگ سے آبادی کو شدید خطرات لاحق،ہزاروں نفوس پر مشتمل حسین آباد گاوں کو پانی کی ترسیل کا عمل منقطع، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا واٹر چینل کی جگہ پائپ کی تنصیب کا عمل سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے ہر نقصانات کا خدشہ بڑھ گیا تفصیلات کے مطابق ہنزہ شناکی کے گاوں مایون میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بڑی تعداد میں جنگلی و پھلدار درخت گباہ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مذید لینڈ سلائیڈنگ کی صورت میں رہائشی گھروں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے ادھر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں نفوس پر مشتمل حسین آباد گاوں کا واحد واٹر چینل تباہ ہو کر رہ گیا ہے اور حسین آباد کو پانی کی ترسیل کا عمل بند یونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔مذکورہ واٹر چینل کی جگہ پائپ لگانے کا منصوبہ منظور ہوا ہے اور ایک ٹھیکیدار کو پائپ کی تنصیب کا ٹھیکہ دیا گیا لیکن نہ ہونے کی وجہ سح بھاری لینڈ سلائیڈنگ کا خدزہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے متعلقہ محکمے کسی قسم کا نوٹس نہیں لیا گیا اور انتہائی حساس اور اہم۔نوعیت کے منصوبے پر کام نہ ہونے کی وجہ سے مایون اور حسین آباد گاوں کی آبادی خطرے سے دوچار ہو کر رہ گئی ہے۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ