ہنزہ نیوز اردو

مسلسل شدید برف باری کی وجہ سے ضلع ہنزہ اور نگر میں کے کے ایچ پر برف کے جمنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکالات

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (رحیم اللہ بیگ ) مسلسل شدید برف باری کی وجہ سے ضلع ہنزہ اور نگر میں کے کے ایچ پر برف کے جمنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکالات پیش آرہی ہے خاص کر ہنزہ تا سوست تک روڑ پر زیادہ برف ہے جس کی وجہ سے سنٹرل ہنزہ تا سوست سڑک موت کا کنواں بنا ہوا ہے واضع رہے کہ چائنا نے برف کو سڑک سے ہٹانے کے لئے کروڑوں مالیت کے مشنری فراہم کی ہے جس کو ایف ڈبلیو آؤ  کے حوالے کیا گیا ہے اب شدید برف باری میں کروڑوں مالیت کے برف ہٹانے والے مشینوں کا کوئی پتہ نہیں این ایچ اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ روڑ پر موجود برف کو صاف کرنے کیلے فوری اقدامات کریں جو مشنری ایف ڈبلیو او کے پاس موجود ہے ان کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ماہر آپریٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے روڑ سے برف ہٹایا نہیں جا سکتا عوام نےاین ایچ اےاحکام اور فورس کمانڈر چیف سکریٹری اور وزیر آعلی سے اپیل کی ہے کہ شدید برف باری میں روڑ سے برف ہٹانے کے لئے ہمسایہ ملک چین سے جو مشنری آئی ہے اس کو بروئے کار لاکر برف ہٹانے کا کام فوری شروع کرنے کا احکامات جاری کریں تاکہ مسافروں کا جان اور مال کا حفاظت ہو سکے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ