ہنزہ نیوز اردو

سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان کی احکامات عوام کو 6اور بازار کو 4گھنٹا بجلی دینے کے بجائے گزشتہ رات عوام کو ایک ایک گھنٹا بجلی فراہم کر دیا گیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین)سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان کی احکامات عوام کو 6اور بازار کو 4گھنٹا بجلی دینے کے بجائے گزشتہ رات عوام کو ایک ایک گھنٹا بجلی فراہم کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت اور انٹطامیہ کی کاوشیں ضلع ہنزہ کے برقیات کی ناہلی یا عدم دلچسپی مکمل نظر انداز کر رہی ہیں عوام کو بجلی حکام بالا کے حکم کے مطابق چھ گھنٹے کے بجائے ایک گھنٹا دینا شروع کر دیا ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ہنزہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے تین سے چار تھرمل اضافی جنریٹر فراہم کیا تھا تاہم تین سے چار ون میگاواٹ تھرمل جنریٹر چلا سکے بلکہ سابقہ دوتھرمل جنریٹر کو بھی خراب کرنے میں محکمہ برقیات ہنزہ بازی لے گئے۔ سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان اور کمشنر گلگت نے گزشتہ دنوں اپنے دوارہ ہنزہ کے موقع پر ایگزیکٹو انجئنیر محکمہ برقیات ہنزہ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ زمین آسمان ایک کرو عوام کو چھ گھنٹا اور بازار کو چار گھٹنا بجلی دینے کو کہا تھا مگر محکمہ برقیات ہنزہ کے حکام چھ گھنٹا دینے کی بجائیے گزشتہ شب عوام کو ہر ٹرانسفر پر بھاری کے حساب سے ایک ایک گھنٹا بجلی فراہم کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کا صلہ محکمہ برقیات ہنزہ کوجاتا ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب سروے کے مطابق ضلع صوبائی حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے چار تھرمل جنریٹر فراہم کیا تھا اُ س ،میں سے صرف دو جنریٹر آن کر چکے ہیں جن میں سے دو میگاواٹ کے بجائے 1.2مگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ دو تھرمل جنریٹر میں ایک خراب اور دوسری لائین کے بہانے آن نہیں کیا جا رہا ہیں جبکہ دوسری جانب ششپر گلیشر کی پھیلاو کی وجہ 1.5میگاواٹ ہائیڈیل پاور مشینں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈننگ میں مزید اضافہ ہو چکاہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے کی جانے والی کاوشیں بھی محکمہ برقیات ہنزہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ