ہنزہ (اجلال حسین )ڈپٹی کمشر ضلع ہنزہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی آباد ہنزہ پر دن میں دو دفعہ اچانک چھاپہ ہسپتال میں بلکتے ہوئے لاتعداد قسم کے مریضوں کی حالت زار دیکھ کرہسپتال انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ہسپتال کے نام پر 16 ڈاکٹرز تعینات ہیں جن میں سے صرف 4 ڈاکٹرز ضلع بھر کے ہسپتالوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سینئر سماجی شخصیت انور حسین برچہ نے اپنے خصوصی اخباری بیان میں کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال علی آباد ہنزہ کے نام پر تعینات 16 ڈاکٹروں میں سے صرف 4 ڈاکٹرز ضلع ہنزہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی دینا عوام کے ساتھ سراسر مذاق ہے ان غائب ڈاکٹروں میں سے 12ڈاکٹرز جن میں 6 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں یہ تمام ڈاکٹرز اپنے ذاتی اثر و رسوخ کی بنیاد پر ضلع ہنزہ سے باہر اپنے من پسند جگہوں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں لیکن تنخواہ اور دیگر مراعات ضلع ہنزہ سے حاصل کر رہے ہیں ۔عوام ہنزہ کی ڈی ایچ او ہنزہ اور ڈسٹرکٹ کمشنر ہنزہ سے ان ڈاکٹرز کو واپس ہنزہ لانے کیلئے فریاد۔بصورت دیگر ان ڈاکٹرز کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے نئے ڈاکٹرز جو علاقے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ان ڈاکٹروں کو خدمت کا موقع فراہم کیا جائے ۔علاوہ ازین اپر ہنزہ ( گوجال ) اور شیناکی ہنزہ میں حفیظ سرکار کی جانب سے جاری منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد ان یونٹس کی خدمات سے عوام ہنزہ کو مستفید کرنے کیلئے حفیظ سرکار سے پرزور اپیل کی جاتی ہے ۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ