چلاس۔گلگت بلتستان سپورٹس بورڑ کے سالانہ کلینڈر کے مطابق انٹرڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ ضلع دیامر میں 4دسمبر سے 6دسمبر تک رکھا گیا ۔ اس چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے ٹیموں نے شرکت کی ۔اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ضلع ہنزہ کا ضلع استور سے مقابلہ ہوا۔ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں ضلع ہنزہ کے ٹیم نے ضلع استور کے ٹیم کو 1کے مقابلے میں 4سیٹس سے شکست دی اور اس ٹورنامنٹ میں 6سالوں سے مسلسل ضلع ہنزہ کا ٹیم فاتح رہا ہے ۔ انٹرڈسٹرکٹ والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نے فاتح ٹیم ضلع ہنزہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے کھیلوں اور سرگرمیوں کے انعقاد سے گلگت بلتستان ضلعوں کے مابین اتحاد و یکجہتی کا فضا قائم ہوتا ہے ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ