ہنزہ نیوز اردو

سکریٹری صحت نے چیف سکریٹری کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ) پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ چیف سکریڑی گلگت بلتستان نے ہنزہ میں غیر قانونی بھرتیوں کے بارے میں بھر پور ایکشن لینے کا وعدہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ہونے والے بھرتیوں کو منسوخ کرنے کا وعدہ کیا تھا سکریٹری صحت نے چیف سکریٹری کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال کر چیف سکریٹری کے ہنزہ کے سیاسی نمائندوں ، عمائدین اور نوجوانوں کے تنظیموں کے ساتھ کئے گئے وعدے اور احکامات کے بر خلاف کام کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بھرتی کئے گئے ملازمین کی بند تنخواہیں دینے کا احکامات جاری کیے ہیں جس کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں مذید انہوں نے کہا کہ اگر چیف سکریڑی نے اس معاملے پر فوری ایکشن نہیں لیا اور سکریڑی صحت کو لگام نہیں دیا تو اس کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا ہم اس معاملے پر ہنزہ کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہم جلد آل پارٹیز کانفرنس بلا کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ہنزہ کے سات مسلسل ہونے والے زیادتیوں کے بارے میں آل پارٹیز میں بڑے فصیلے کئے جاینگے

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ