ہنزہ (اجلال حسین ) والدین کے مفید مشورے ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے چونکہ جب اپ اپنے بچوں کے حال پوچھنے کے لئے کالج آئے گے تو نہ صرف ہماراحوصلہ افزائی ہوگی بلکہ بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اپنے بچوں کی تعلیمی قابلیت کالج میں حاضری اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ ہو جائینگے۔ان خیالات کا ظہار پرنسپل بوائز ڈگری کالج علی آباد ہنزہ شیر علی نے کالج سطح پر لی جانے والی فرسٹ ٹرم امتحانات کے اعلان نتائج کے موقع پر طلباء اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج میں یہ پہلی دفعہ کالج سطح پر طلباء سے امتحان لینے کا سسٹم شروع کر دیا گیا ہے اس سے طلباء کی قابلیت کا پتہ چلے گا کہ پہلی ٹڑم میں کتنا محنت کر دیا ہے تاکہ اس حساب سے طلباء کو دوسری ٹرم کے امتحان کے لئے تیاری کرا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی دو سے تین ماہ میں بچوں کی قابلیت اور ان کے اند رکی صلاحیتیوں کو جاننے کے لئے والدین کو بھی بولایا گیا ہے تاکہ اس کی وجہ سے اپنے بچوں کی قابلیت بھی معلوم ہوگا اورکالج لکچیرز کے ساتھ والدین کا تعلق بھی ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف گورنمنٹ بوائز کالج علی آباد بلکہ گرلز کالج کریم آباد ہنزہ کے وہ کالجز ہے جہاں پر سرکار کی جانب سے تعلیمی ماحول کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں کا انعقاد، لیبارٹری ، میڈیا روم، کمپیوٹرز لیب،قابل لکچرز کے زیر نگرانی طلباء کی روانہ نگرانی ، کالجوں کا ماحول اور دیگر تقریبات وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے جس کیوجہ سے طلباء کا روجحان گورنمنٹ کالجز کی طرف ہے جس پر ہمیں فخر ہیں ہم اُن والدین کو دعوت دیتے ہیں جن کے بچے کالج لیول پر نجی تعلیمی اداروں میں داخلہ کر واتے ہیں وہ اپنے بیٹی اور بچے کو ان کالجوں میں داخلہ کر ادیں چونکہ حکومت نے عوام کے لئے ضلع ہنزہ میں اچھی اور قابل لکچرز کے علاوہ خوبصورت تعمیر شدہ عمارت ہمیں مہیا کر دیا ہیں۔ اس موقع پر والدین نے اپنے اظہار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم گورنمنٹ ڈگری کالج علی آباد سے انتہائی خوش ہے جہاں پر قابل لکچرز کے زیر نگرانی ہمارے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور روازنہ کے بنیاد پر طلباء سے تعلیمی سرگرمیوں سے آگاہ رہتے ہیں ۔ ہم ان لکچرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے مضامین میں کوشش کرتے ہوئے فرسٹ ٹرم کالج سطح کے امتحان لیا اور ہماری بچوں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے ہمیں آگاہ کر دیا۔اس موقع پر کالج کے پرنسپل شیر علی اور دیگر لیکچرز نے پہلے مرحلے کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کر دیئے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ