ہنزہ کریم آناد( عبدالمجید) ابراہیم ثنائی صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی یا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی جب ضرورت پڑے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ہنزہ کریم آباد میں ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج میں سپارکو کی تعاون سے بین الاقوامی ہفتہ خلاء منانا ایک بہت ہی اہم کارنامہ ہے اس قسم کی تقریبات کے انعقاد سے طُلبہ میں تعلیم کی جستجو اور اپنے اندر موجود تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں بڑی مدد ملے گی۔ ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کے لئے جو ضروریات ہیں ان کو آئندہ اے ڈی پی میں رکھا جائے گا اور آپ کی ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور لائبریری کے ساتھ ساتھ لیبارٹری کو اپ گریڈ بنوانے کے لئے پی سی ون تیار کروائیں گے ۔سائنسی علوم کے شانہ بشانہ اپنی سر زمین کے متعلق بھی تعلیمی جستجو کا حصہ بنائیں ہنزہ کو میَں اپنا دوسرا گھر مانتا ہوں۔ اب سے قبل آغاخان رولر سپوٹ پروگراموں کے دوران بھی میَں نے ان کے ساتھ کام کیا گیا ہے ۔تعلیم کو پروان چڑھانے کے لئے ہاسی گاواز میمو ریل پبلک سکول اینڈ کالج کا کردار لائق تحسین ہے اور بڑی فخر کی بات یہ ہے کہ یہاں تعلیم کا شرح سو فیصد ہے اور آج آپ کے طلبہ ء نے شاندار ترقی کیا ہے جو کہ مبارکباد کے مستحق ہے اور دیگر تعلیمی اداروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ نیز سونو ہاسی گاوا کی خدمات کو ہم کھبی بھی نہیں بھولینگے جن کی بدولت یہ سکول اس درجے تک پہنچ چکی ہے کہ بین الاقوامی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا ہے ساتھ ہی سپارکو کے بھی ہم ممنوع ہیں جن کا تعاون مثالی اور قابل احترام رہی ہے انھوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی ہفتہ خلاء کے موقع پر دوسرے نشست کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنی خطاب میں کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم لہرایا اوقرومی ترانہ بجایا گیا
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ