ہنزہ نیوز اردو

ڈی سی ہنزہ سید علی اصغر نو منتخب نمبردار قبیلہ ربراتلنگ عسیٰ خان کو نمبرداری سند دے رہا ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ سید علی اصغر نے ہیڈ کواٹر علی آباد قبیلے براتلنگ کے نومنتخب نمبردار عسیٰ خان و لدقلب علی کو نمبرداری کا سند دیدیا، اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ بحیثیت نمبردار حکومت اور عوام کے درمیان رابطے اور پل کر کردار ادا کرنا ہے اور عوامی مسائل کو سرکار تک پہنچانے کے علاوہ علاقائی رسم رواج کے مطابق انشاللہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپناکردار ادا کرئینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ نمبردار علاقے کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے جس پر بہت سے ذمہ داریاں ہوتی ہے جبکہ سرکاری و عوام میں رابطے کے ساتھ عوام کے سائل جن میں خصوصاً آبپاشی کے نظام میں عوام کی مددکے ساتھ انفرادی سطح پر رسم رواج کے مطابق ثالثی کے کردار ، سکونت نامہ ، زمینوں خریدو فروخت میں اہم گواہاہی کو علاقے کی فرد کی نشاندہی کرنانمبردار کے ذمہ داری میں ہوتی ہے۔جبکہ دوسری جانب نو منتخب نمبردار عسیٰ خان نے کہا کہ انشاللہ علاقے کے نمبرداروں اور عمائدین کے ساتھ میلکر علاقے کی تعمیرو ترقی اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہنزہ کی رسم رواج کے مطابق اپناکردار ادا کرنے کے ساتھ سرکاری سطح پر درپیش کاموں کی مدد میں بھی اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ سابق نمبردار عزیز علی نے تین ماہ قبل ذاتی مصرفیات کے پیش نظر اپنی قبلے کے نمبرداری سے دستبردار ہو چکے تھے۔جبکہ علاقے کے دیگر نمبردارداران ، محمد اسلم ، مشغول، میر آحمد، یوسف نمبردارنے نو منتخب نمبردارعسی خان کو نمبرداری کی اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ چونکہ نومنتخب نمبردار انتہائی قابل اور فرض شناس اور عوام دوست انسان ہیّ علاقے کی مسائل کو حل کرنے میں جس طرح سابق نمبردار کے ساتھ تعاون کیا تھا اسی طرح نومنتخب نمبردار کے ساتھ بھر پور تعاون کرئینگے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ