ہنزہ نیوز اردو

ڈی سی اور ایس پی ہنزہ کے زیر صدرات ہوٹل ایسوسی ایشن ،بازار اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشنز ہنزہ کا اجلاس ، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو ممکنہ سہہولت فراہم کی ہدایت جاری، ہمارا مقصد علاقے میں سیاحت مستقل رہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ڈی سی اور ایس پی ہنزہ کے زیر صدرات ہوٹل ایسوسی ایشن ،بازار اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشنز ہنزہ کا اجلاس ، مقامی و غیر مقامی سیاحوں کو ممکنہ سہہولت فراہم کی ہدایت جاری، ہمارا مقصد علاقے میں سیاحت مستقل رہے جبکہ ہوٹل ایسوسی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔ ان خیالات کاا ظہار ڈی سی ہنزہ کپٹن (ر ) سید علی اصغر اور ایس پی ہنزہ محمدعمران نے اجلاس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس جو بھی وسائل موجود ہے ہوٹل ایسوسی ایشن کے مدد کرئیگی اور ہوٹل ایسوسی ایشن کو بھی چاہیے کہ دیگر عوام کو مشکلات درپیش کئے بغیر سیاحوں کی پارکنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کرے تاکہ اچھا تاسرلیکر ہنزہ سے جائے۔ اجلاس میں ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر علی مدد و دیگر نے ٹریفک کے نظام کے علاوہ لنک روٹس ، بازار سے کچرا ٹھانے کا بندو بست کر ے تاکہ ارد گرد کے ماحوں صاف ستھرا ہو انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کے پا س ٹریکٹر ز کی کمی ہو تووزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حالیہ دورے میں اعلان کے مطابق سولڈ ویسٹ منجمنٹ کا قیام جو جولائی سے قبل کرنے کا وعدہ کیا تھا انتظامی سطح پر اس معاملے کو حل کرنے میں پنا کردار ادا کرے تاکہ نہ صرف ہوٹل اور بازار بلکہ عوامی محلوں سے بھی کچرا اٹھایا جا سکے۔جبکہ دوسری جانب اجلاس میں پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بغیر ہلمنٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے جبکہ کریم آباد اور علی آباد میں پارکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہوٹل ایسوسی کے ساتھ ملکر حکمت عملی تیار کیا جائے تاکہ سیاح اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ