ہنزہ نیوز اردو

سیاحوں کی بڑی تعداد عطاآباد جھیل کا نظارہ کرنے کے علاوہ کشتی میں سیر تفریٖح کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( اجلال حسین) عید الفطر کی خوشیوں کو ،مزید یاد گار بنانے کے لئے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ہنزہ کی طرف رُخ کر دیا، جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور ہنزہ پولیس کی سیاحوں کو ٹریفک سہولیت فراہم کرنے کے لئے سرگرم،گزشتہ چار دنوں سے ضلع ہنزہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ انتۃائی تیز رفتاری سے جاری ہو گیا، سیاح ہنزہ میں بلتت اور التت کے کئی سو سال پرانے قلعوں کو دیکھنے کے علاوہ مشہور سیاحتی مقام دوئیکر، کریم آباد کے بازاروں میں علاقائی کھانوں کے ساتھ ہاتھ سے بنائے گئے دستکاری کے مختلف ملبوسات کی خرید ای ، جبکہ پاک چین کی دوستی کی علامت شاہراہ قراقرم پر تعمیر عطاآباد ٹنل کے ساتھ خوبصورت پانی اور نظاروں کا عطاآباد جھیل اورجھیل میں مختلف رنگ برنگ کے سپیڈ بورڈ اور کشیتوں میں سفر کے کرکے عید کے خوشیاں اور اپنی سیروتفریخ میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سیاح ہنزہ پاک چین بارڈر خنجراب، سوست سلک روٹ درائی پورٹ بورتھ جھیل، پھسو میں واقع خوبصورت گلشیر باٹورہاور اور دیگر برف سے ڈاکی خوبصورت پہاڈوں کی منظر کشی کررہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ہنزہ اور پولیس ہنزہ نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تحفظ اور اُن کی سیر تفریح کو آسان بنانے کے ساتھ ٹریفک کنٹرل اور پارکنگ کے لئے مقامی عوام کے ساتھ مل کرسیاحوں کی قیام میں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سید علی اصغر ، ایس پی ہنزہ محمد عمران کے زیر نگرانی مجسٹریٹ اور پولیس جوان ہنزہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سختی سے معائینہ اور سیاحوں کی کوائف کی اندراج کے ساتھ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد ٹریفک حادثات میں جانی نقصان کو بچانے کے لئے ہلیمٹ کا استعمال پر زور دیا گیا ہیں۔ ہنزہ کے داخلی اور اندورن شہر میں بغیرہیلمٹ اور بنا کاغذات مو ٹر سائیکل چلانے والے نوجوانوں کے خلاف سختی سے کاروائیاں بھی جاری کر دیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کے سربراہان نے نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراداور والدین کو بھی بذریعہ میڈیا اطلاع دیا ہے کم عمر اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے پر پابندی اور گھروں میں اپنے اولاد کو نصیحت کر ے تاکہ کم عمری میں کوئی جانی نقصان کا سامنا کرنا نہ پڑے انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی جان قیمتی ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار اور کم عمر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سختی سے کاروائی کرئیگی۔ 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ