ہنزہ نیوز اردو

ضلعی انتظامیہ ہنزہ کے زیر نگرانی محکمہ سیاحت اور ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر ل کونسل کی منعقدہ ٹوپی شاٹی ڈے کے موقع پر بزرگ اور ادیگر شاٹی اور ٹوپی پہن کر رقص کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) ہم نے پاکستان کے بہت سے علاقوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دی ہے مگر گلگت بلتستان کے عوام کی خلوس اور محبت کہیں نہیں ملی ہے ان کی ثقافت اور کلچرل نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی تعداد ہنزہ کی طرف رخ کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈی سی ہنزہ داکٹر انس نے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی محکمہ سیاحت اور ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر ل کونسل کی منعقدہ ٹوپی شاٹی ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے ڈائریکٹر شیر باز خان کلیم نے شاٹی اور ٹوپی کا مقصد بیان کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گلگت بلتستان کی شاٹی اور ٹوپی کی قدر کو سمجھتے ہوئے خصوصی دن مناتے ہے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کرکے علاقے کی ثقافت کو مزید اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی ٹوپی اور شاٹی جب ہم پہنتے ہے تو ہمیں انتہائی خوشی اور سکون ملتی ہے اور یہ تحفہ عوام گلگت بلتستان کی جانب سے مختلف تحائف میں سے ایک انمول تحفہ ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔شاٹی اور ٹوپی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں روایاتی رقص کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے بزرگوں نے ٹوپی اور شاٹی پہن کر اپنی بہترین رقص کا مظاہرہ کیا اس رنگارنگ تقریب میں علاقائی دھنوں پر نوجوانوں نے ملی نغمے اور علاقائی زبانوں میں گیت پیش کر شرکاء سے خوف حوصلہ افزائی لی۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر