ڈنمارک: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کوپن ہیگن میں سیاحت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شریک پاکستانی کمیونیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک انتہائی پرامن علاقہ ہے جہاں دنیا بھر سے سیا ح اس علاقے کی خوبصورتی ، تاریخی مقامات اور پُر امن علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کا رخ کرتے ہیں ۔گلگت بلتستان کی ثقافت پورے دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے ۔ اس ثقافت کو مزید اجا گر کرنے کے لیئے ڈنمارک میں مقیم پاکستان کمیونٹی اپنا کردار ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح باالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کا رخ کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے پاکستان کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈنمارک میں مقیم پاکستان کمیونٹی کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کریں اس علاقے کو مزید خوشحال بنایا جاسکے اور اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیئے اپنا کردار اد ا کریں ۔
ڈینش پاکستان افیئرز کونسل کے سربراہ نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینش پاکستان افیئرز کونسل کا ایک نمائندہ وفد گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کریگا اور گلگت بلتستان میں پاور ، سیاحت اورمعدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے تاکہ گلگت بلتستان میں ان تینوں شعبوں کو مزید مستحکم کر سکیں ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے ڈنمارک کے دورے کے دوران ڈینیش پارلیمنٹ کا بھی دورہ کیا اور حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے ڈینیش پارلیمنٹ کو سونیئر بھی پیش کیا ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ