گلگت(نعیم انور)حفیظ سرکار کے تین وزراء کے قلمندان خطرے میں پڑ گئے ،پیپلز لائرز فارم نے صوبائی وزیر سیاحت ،وزیر جنگلات اور وزیر معدنیات کے وزاتوں کو چیف کورٹ گلگت بلتستان میں چیلنچ کر دیا ،رٹ پٹیشن پیپلز لائرز فارم گلگت ڈویژن کے صدر منصور خاور نے دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیلف گوننس آرڈر 2009کے تحت محکمہ سیاحت ،جنگلات اور معدنیات جی بی کونسل کے پاس ہیں اور گلگت بلتستان قانون سا ز اسمبلی کونسل کے معمالات میں مداخلت میں نہیں کر سکتی لہذا صوبائی کابینہ میں سیاحت ،جنگلات اور معدنیات کی وزارتیں غیر قانونی اور سیلف گورننس سے متصادم ہیں لہذا عدالت تینوں غیر قانونی وزارتوں کو کالعدم قرار دیں ۔رٹ پٹیشن میں عدالت سے مذید استدعا کر دی گئی ہے کہ صوبائی کابینہ وجود میں آنے کے بعد اب تک مذکورہ وزراء نے جتنے بھی احکامات جاری کیے ہیں انھیں کالعدم قرار دیا جائے اور بطور وزیر قومی خزانے سے جتنے بھی مراعات حاصل کیے ہیں وہ واپس لیے جائیں ۔ پیپلز لائرز فارم کی طرف سے و زراء کے خلاف چیف کورٹ میں پٹیشن دائر ہونے کے بعد صوبائی وزیر سیاحت فدا خان ،وزیر جنگلات عمران وکیل اور وزیر معدنیات شفیق کی وزراتیں خطرے میں پڑ گئی اور تینوں صوبائی وزراء نے عدالتی فیصلے سے قبل اپنی وزارتیں بچانے کیلئے بھا ک دوڈ شروع کر دی ۔قانونی ماہرین کے مطابق صوبائی حکومت مذکورہ محکموں میں ممبران اسمبلی کو بطور مشیر رکھ سکتے ہیں مگر وزارتیں دینا غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے ۔رٹ پٹیشن کی سماعت پیر کو رکھ دی گئی ہے ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ