ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام پاکستان اور نیوز لینڈکے درمیان ہونے والی کرکٹ سیزیز کیلئے منعقدہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(ارسلان علی )ہنزہ شناکی سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام پاکستان اور نیوز لینڈکے درمیان ہونے والی کرکٹ سیزیز کیلئے منعقدہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل ۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں یونائٹڈعرب عمارت میں ہونے والی پاکستان اور نیوز لینڈ کی کرکٹ سیریز کیلئے منعقد ہونے والی پاکستانی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ میں ہنزہ شناکی کے گاؤں ناصر آباد سے تعلق رکھنے والی لبنیٰ بحرام بھی شامل ہوگئی ہیں۔انہوں نے اس سے قبل گلگت بلتستان ملکی سطح پرمنعقدہ ہونے والی مختلف کرکٹ سیریز وں میں نمایاں کارکردگی دیکھائی ہے جس کی بنیاد بناپر انہیں پاکستان اور نیوز لینڈ کے درمیان ہونے والی بین الاقوامی سیریز کیلئے ہونے والی ٹریننگ کیمپ میں شامل کیا گیا ہے ۔لبنیٰ بحرام آغاخان سپورٹس بورڈ کے زیرا ہتمام ہونے والی جوش گیمز میں پوری ہنزہ کے جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم کی کیپٹن بھی رہ چکی ہیں جس دوران انہوں نے کہیں ٹورنامنٹ جیت لی ہیں۔لبنیٰ بحرام کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے اندر چھوٹی عمرسے کرکٹ کھیلنے کی شوقین ہیں۔گزشتہ ماہ اگست میں ہونے والی پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کھلاڑیوں کے ہونے والی ٹرلز میں پورے گلگت بلتستان سے لبنیٰ بحرام سلیکٹ ہوگئی تھی ۔اس کیمپ میں لبنیٰ بحرام کے علاوہ ہنزہ سے ہی تعلق رکھنے والی ڈیانہ بیگ بھی شامل ہے جنہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ