کراچی (پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ وینگ کے رہنما جناب عرفان لالا نے ہنزہ کے سیاسی حالات پر بولائی گئی مٹینگ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہنزہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ ہنزہ کے نوجوانوں اب خاموش نہیں رہینگے اگر زیادتیوں کا سلسلہ یوں جاری رہا تو نیشنل اور انٹرنیشنل فورمز کے در پر دستک دئنگے۔ مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت میں ناکام ہوچکی ہے ۔تعصب اور علاقہ پرستی کو ہوا دے کر عوام میں دوریاں پیدا کی جارہی ہے ۔ ماضی میں بھی ہنزہ کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھا گیا ہے عوام ہنزہ ہمیشہ اس ملک کے قابل فخر شہری بنے رہے لیکن حکومت نوجوانوں کو اشتعال انگیزی کی طرف مائل کر رہی ہے۔ ہنزہ سے کراچی تک تمام نوجوانوں جناب امجد اڈوکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور جناب ظہور اڈوکیٹ کے قیادت میں ہنزہ کی آبادی کم ظاہر کرنے کی سازش کو بےنقاب کرئنگے ۔ ن لیگ حلقہ ہنزہ کے نوکریوں پر بھی باہر سے لوگ بھرتی کررہی ہے ۔ جبکہ ہنزہ کے نوجوان بےروزگار پھر رہے ہیں مٹینگ میں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور ہنزہ کے یوتھ نے کہا کہ گورنر جناب میر غضنفر علی خان اور وزیر اعلی حفیظ الرحمن ہنزہ کے منتخب نمائندے کو اگر اپنے پارٹی کا حصہ نہیں سمجھتے تو کیوں انہیں پارٹی ٹکٹ دے کر عوام کو گمراہ کیا گیا۔ یوتھ نے ہنزہ کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ ہماری خاموشی اور شرافت کو کمزری نہ سمجھا جاۓ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ