ہنزہ(این این آئی)ڈسٹرکٹ کونسل ضلع ہنزہ مُردہ گھوڑا بنا ہوا ہے۔ ریاض منگول ترجمان پاکستان مُسلم لیگ (ن) ضلع ہنزہ ، گزشتہ پانچ برسوں سے ہنزہ میں ترقیاتی منصوبوں کااتہ پتہ نہیں۔ ادارہ ہٰذامیں موجود ملازمین صرف تنخواہ لینے کی حد تک مُلازمت کر رہے ہیں۔ اُن کو فرائض منصبی سے کوئی سروکار نہیں۔نیز ضلع کونسل کے ماتحت ۲۰ فیصد بجٹ کہاں صرف ہو رہی ہے ؟ کوئی پرسان حال نہیں ۔ چیف آفیسرضلع کونسل کے ماتحت ڈسٹرکٹ سپورٹس کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ اُن کی عدم دلچسپی کے سبب ہنزہ میں کوئی کھیل کود کی تقریب منعقد نہیں ہو رہی ہے جو کہ نئی نسل کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ اس وقت سپورٹس آفیسر برائے ضلع ہنزہ بھی صرف تنخواہ لینے کی حد تک مُلازم اور قوم و ملک کی قومی خزانے پر بوجھ بنا ہوا ہے۔
ضلع کونسل کے حکام نے ۲۰۱۲ء سے اب تک کوئی پرپوزل اپنی محکمے کے حکام بالا تک ارسال نہیں کیا ہے جس کی زندہ ثبوت حکومتی سطع پر اب تک کوئی کھیل کا انعقاد نہ ہونا ہے۔ اس لئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اور سیکریٹری بلدیات گلگت بلتستان فوراً نوٹس لیں کر مذکو رہ بالا محکمے کا قبلہ د رست کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ نیز اہلیت کے حامل آفیسران کا تعین کر کے عوام کے دل جیت لیں،۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ