ہنزہ نیوز اردو

ایف سی کالج لاہور کے منیجر ایڈوانس طاہرریاض کا حلقہ ۴ نگر کے ممبر ایم ایل اے جاوید حسین ،ڈپٹی کمشنر نگر اور پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج نگر سے اہم ملاقاتیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نگر( بیورو رپورٹ ا) ایف سی کالج لاہور کے منیجر ایڈوانس طاہرریاض کا حلقہ ۴ نگر کے ممبر ایم ایل اے جاوید حسین ،ڈپٹی کمشنر نگر اور پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج نگر سے اہم ملاقاتیں۔ ملاقات میں منیجر ایڈوانس ایف سی کالج لاہور نے ایف سی کالج میں رجسٹریشن اور داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کے لئے سکالر شپ فراہم کرنے کے طریقہ کار طے کرنے کے لئے مشاورت کی۔ منیجر ایڈوانس ایف سی کالج طاہر ریاض نے کہا کہ ضلع نگر سے ایف سی کالج کے طلباء کے طلباء کے لئے سکالر شپ دینے کے لئے معیار کس طرح اور کس قسم کے افراد کے ساتھ ملکر طے کیا جائے اس سلسلے میں اقدامات کرنا ہیں۔ حلقہ ۴ نگر کے ایم ایل اے جاوید حسین نے میجر طاہر ریاض کا نگر آمد پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ بعض غریب گھرانوں میں انتہائی قابل طلباء مالی پریشانیوں کے سبب اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اگر نجی طور پر کالج کے زمہ دار سروے کے بعد ایف سی کالج میں داخلہ اور سکالر شپ کی کرٹیریاء مقرر کر کے مستحق طلباء کو دے دیا جائے تو بہت بہتر ہوگا۔ انہوں نے طاہر ریاض کو بتایا کہ ہنزہ اور نگر ایک ہی گھر ہے لیکن دریا نے اسی ایک گھر کو الگ کیا ہے،ہنزہ میں تعلیم ہز ہائینس پرنس کریم آگا خان کے سپورٹ سے بہت پہلے شروع کیا جا چکا ہے لیکن نگر میں ابھی شروع کیا گیا ہے ۔ تعلیم کے حصول اور نگر کے با صلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو آگے لانے کے لئے میں بھی کو شش میں ہو اور ایف سی کالج نے یہاں نگر آکر میرے اس کوشش کو تقویت دی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ طے شدہ کر ٹیریاء کے مطابق جن طلباء و طالبات کو سکالر شپ دیا جائے وہ عین مستحق ہوں ،حکومتی زرایع سے کئے گئے سروے معیار اور مستحقین کو نہیں ہو سکتے۔ پرنسپل گورنمنٹ انٹر کالج نگر نے طاہر ریاض کو خوش آمدید کہا اور اس اقدام کو انتہائی لائق تحسین قرار دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد والدین اور اپنے ٹیچنگ اسٹاف سے مشاورت کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا بتایا۔ آٰمنیجرایڈمن طاہر ریاض نے بتایا کہ ایف سی کالج لاہور میں پنددرہ سو سے زائد طلباء کو سکالر شپ دیا جاتا ہے۔ایمایل اے جاوید حسین نے کہا کہ میرا تو ارادہ یہاں تک ہے کہ ضلع نگر میں ترخان ہو یا مستری سب کے سب پڑھے لکھے ہو ں۔ میں اپنی اس خواہش کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے طاہر ریا ض کی اپیل پر گلگت بلتستان کی تاجر برادری سے ملاقات کرانے کی زمہ داری بھی لی۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ