اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے گلگت بلتستان کے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں سے گلگت بلتستان میں ہونے والے تباہ کاریوں میں عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیئے فوری اقدامات کریں اور متاثرین کی بحالی کے لیئے تمام مسائل بروئے کار لایا جائے اور بے گھر ہونے والے متاثرین کو خیمے لگا کر رہائش کا انتظام کیا جائے او ر تمام ضروریات زندگی جلد از جلد مہیا کیا جائے ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان ان کے ازالے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیئے متعلقہ محکمے اور حکومت گلگت بلتستان ہمہ وقت تیار ہے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو قدرتی آفات سے رونما ہونے والے تمام مشکلات سے نکالا جائے اور گلگت بلتستان ڈزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کا عملہ اپنے پیشہ وارانہ خدمات دے رہے ہیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں کے دوران زخمی ہونے تمام متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور محکمہ صحت، محکمہ ڈزاسٹر منیجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت دی کہ گلگت بلتستان قدرتی آفات کے زد میں ہے اس دوران تمام سرکاری مشینری تیار رہیں تاکہ قدرتی آفات سے رونما ہونے والے تمام مسائل سے نمٹا جاسکے۔گورنر گلگت بلتستان نے ضلع دیامر اور بلتستان میں حالیہ بارشوں کے دوران جان بحق ہو نے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی بھی کی ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ