ہنزہ نیوز اردو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ/ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ایم ایل اے جاوید حسین ایک با ضمیر اور باکردار شخص ہے۔جعفر اللہ خان حواس باختہ ہوکے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہین موصوف اپنے ھلاے کی طرف توجہ دیں۔حلقوم میں بے جا مداخلت کرکے مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے رہنما امداد علی جعفری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف ضمنی الیکشن میں رچائی گئی سازشوں کو پیپلز پارٹی کے قائدین نے اپنے فہم و فراصت سے ناکام بنا دیا جسکے بعد یہ لوگ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔نون لیگ کے کاغذی شیر ہمارے قائدین کو جیل کی دھمکی دینے سے پہلے اپنی اور اپنے قائدین کی فکر کریں۔جو جدہ جانے کی تیاری میں لگے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی ضامن جماعت ہے اور انکے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے جیل جانا فخر محسوس کرتے ہیں۔آنے والے الیکشن میں عوام نے نون لیگ کو ووٹ دیں گے جو گناہ کیا تھا اس کا کفارہ ادا کریں گے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ن لیگ والے دھمکیوں اور کردار کشی کرنا بند کریں ورنہ ان کا کچھ چٹا کھول کے عوام کے سامنے رکھنے پر مجبور ہونگے۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ