ہنزہ نیوز اردو

سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پرویز نے کنو داس قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ خالصہ سرکار اراضی پہ غیر قانونی تعمیرات کے جرم میں عنایت حسین ولد محبت خان سکنہ کشروٹ کو ایک ماہ کیلئے جیل کی سزا سنادی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( چیف رپورٹر): سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پرویز نے کنو داس قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ خالصہ سرکار اراضی پہ غیر قانونی تعمیرات کے جرم میں عنایت حسین ولد محبت خان سکنہ کشروٹ کو ایک ماہ کیلئے جیل کی سزا سنادی ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ خرم پرویز نے یہ سزا u/s188 PPCکے تحت حاصل اختیارات کے دیدی ۔ اوپن ٹرائیل کے دوران عنایت حسین عرف انجینئر کے خلاف سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں عوامی شکایت پہ پولیس نے خالصہ سرکار پہ غیر قانونی تعمیرات کے الزا م میں پیش کردیا گیا ۔اور عنایت حسین پہ جرم ثابت ہونے پہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے انہیں خالصہ سرکار پہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پہ 188 PPCتحت ایک ماہ کیلئے جیل کی سزا سنا دی ۔ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے عدالت نے انہیں فور ی طور پہ جیل بیھنے کے احکامات صدر کردیئے ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے اس موقع پہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔خالصہ سرکار پہ صوبائی حکومت نے ہرطرح کی تعمیرات پہ مکمل پابندی لگادی ہے اور مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں پہلے ہی دفعہ 144لگادی ہے قانون کی رٹ کو بحال رکھنا ہماری زمہ داری ہے لہذا عوام قانون کی پاسداری کیلئے حکومت اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے ۔۔آ

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ