گلگت(شہباز خان) ۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے یوم سیاہ مقبو ضہ کشمیر کے موقع پر بھارت کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور بربریت کا شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر زبردستی قبضہ اور ہونے والے مظالم انسانیت کے خلاف ہیں ۔
گورنر گلگت بلتستان نے کشمیری بھایؤں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم اورانسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو دنیا کے اہم ممالک میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے او ر دنیا بھر سے انسانی حقوق کے تمام ادارے معصوم کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلانے میں ان کی مدد کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور بھارت کی مظالم سے نہتے کشمیریوں سے نجات دلانے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریں گے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ