ہنزہ نیوز اردو

حکومت کو وقت بہت دیا ہے اب ہم اپنا اگلا مرحلہ تمام اضلاع کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد پر یس کانفرنس کر کے دینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( نمائندہ خصو صی ) غیر قانونی ٹیکسز ، اقتصادی راہداری میں نظر انداز کر نے ، منرل کی پالیسی کے خلاف ، خالصہ سر کار کے نام پر زمینوں کی بند بانٹ اور چارٹر آف ڈیمانڈ پہ عمل در آمد کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کا مشاورتی اجلاس زیر صدار چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس مقامی ہو ٹل میں منعقد ہوا ۔ مشاورتی اجلاس میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکڑ یٹری نظام الدین ، ہو ٹل انڈسٹری کے صدر راجہ ناصر ، تحریک اسلامی کے رہنماء اختر حسین ، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ء غلام عباس ، انجمن امامیہ کے رہنماء پروفیسر سید یعصب الدین ، اے پی ایم ایل کے صدر کریم خان کے کے ، پی ٹی آئی کے رہنما ء محمد فاروق ، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ء محمد صابر ، عبد الغنی ، سجاد علی ، شوکت علی خان ، عاقل خان ، فدا حسین ، ممتاز نگر ی ، ثاقب عمر گلگتی ودیگر ممبران نے شر کت کی اجلاس میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے پر قاضی نثار احمد ، سید آغا راحت حسین الحسینی سمیت انجمن تاجران ، وکلاء برادری ، ٹرانسپورٹرز حضرات ، ہو ٹل ایسوسی ایشن سمیت عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید کا اظہار کیا گیا کہ آئیندہ بھی عوامی مفاد کے لیئے عوام بھر پور کردار ادا کرینگے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کرینگے ۔ چیئر مین عوامی ایکشن کمیٹی مولا نا سلطان رئیس نے کہا کہ ہم نے حکومت کو وقت بہت دیا ہے اب ہم اپنا اگلا مرحلہ تمام اضلاع کے ذمہ داران سے مشاورت کے بعد پر یس کانفرنس کر کے دینگے اور اس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد تک کام کر ے گء اور اپنے ڈیمانڈ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ