ہنزہ نیوز اردو

ہوٹل میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گئے مگر کسی بھی جانی نقصان ہو نے میں پولیس ہنزہ نے اپنا کردار ادا کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

نزہ ( اجلا ل حسین ) ہنزہ پولیس کی بروقت کا میاب کا روائی قائم مقام ایس پی ضلع ہنزہ سیدجان اورکے ٹیم نے بڑے نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ گزشتہ شب ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد طاہر مارکیٹ میں ایک ہوٹل میں گیس کے اچانک پھٹنے سے ہوٹل میں آگ لگی گئی جس کے بعد قائم مقام ایس پی ضلع ہنزہ سید جان اور پولیس عملہ علاقے میں سیاحوں کی آمد اور دیگر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر گشت تھے بروقت موقع پر ہنچ گئے جس کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے اور بڑے نقصان سے بچایا گیا تاہم ہوٹل میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گئے مگر کسی بھی جانی نقصان ہو نے میں پولیس ہنزہ نے اپنا کردار ادا کیا۔ طاہر مارکیٹ اے سی ہنزہ ہاوس کے علاوہ سول ہسپتال علی آباد کو کہ ڈسٹرکٹ ہہیڈ کواٹر ہسپتال سے جانا جاتا ہے ہمسایہ میں طاہر مارکیٹ ہے آگ کے اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار کے علاوہ ایس پی سید جان کے زیر نگرانی سٹی پولیس تھانہ کے جوانوں نے اہم کردار ادا کیا ۔ اس موقع پر ایس پی سید جان نے میڈیا کیے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہنزہ کی طرف ملکی سیاحوں کی آمد ہزاروں میں ہے جن کے لئے محکمہ پولیس 24گھنٹے ان کی خدمات میں کھڑے ہیں اور دن رات پولیس کی گشت کی جا رہی ہے اور اس دوارن علی آباد طاہر مارکیٹ جو کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال اور سرکاری افسران کے رہائش گاہ بھی ہے ہوٹل میں اچانک گیس کی پھٹنے سے آگ لگا گئی علاقے کے عوام نے بروقت اطلاع دیا جس کے بعد ایمرجنسی بنیادوں پر پولیس کے جوانوں نے آگ پر قابو پا لیا گیا اور بڑے نقصان ہونے سے بچا لیا گیا میں سب سے پہلے اللہ کا شکر گزار ہو جس کی وجہ سے اپنی کام میں کامیاب ہو گئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر