ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں مو سلا دھار بارش شا ہراہ قراقرم متعدد جگہوں پہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بلاک

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت اپریل 02 ہنزہ نیوز( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان میں مو سلا دھار بارش شا ہراہ قراقرم متعدد جگہوں پہ لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بلاک گلگت کے نواحی آبادیوں میں بھی بارش نے گھروں کو نقصان پہچایا ہے۔ 12گھنٹوں کی مسلسل بارش کی بنا ء پہ غر یبوں کا جینا دو بھر ہو گیا کچے گھر والوں کی چھت ٹپک گئی ۔ سڑ کیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگی حکومت کے دعوے بھی سا منے آئے ہر حکومت نے نکاسی آب کی نالیا ں بنا نے کے دعوے کیئے مگر نکاسی آب کی نا لیاں نہ ہو نے پہ بارش کا پانی سڑکوں پہ کھڑا ہے اور اس میں گند گی کے ڈھیر تیر رہے ہیں پو رے شہر کا انفراسٹیکچر ہی تبد یل ہو گیا ہے ۔ جبکہ قراقر م ہا ئے کو ہستان ہر بن اور دیگر مقامات پہ بلاک ہے حکومت کی جانب سے پھنسے ہو ئے مسا فروں کے لیئے کو بھی اقدام نہیں اٹھا یا گیا ہے مسلسل بارش کے بنا کے کے ایچ موت کا کنواں بنا ہو اہے متعدد حا دثات رو نما ء ہو ئے اب تک کو ئی بھی ہنگامی طور پر امداد کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں ۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ