گلشیر ہوپر نگر جنوری16 ہنزہ نیوز ( خصوصی رپورٹ اجلال حسین عکاسی بہرام خان ، معز شاہ) پاک آرمی کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے ہنزہ پولیس کے جوان جنہوں نے مونٹین ریسکو اینڈ سیکورٹی کے حوالے ضلع نگر کے گاوں ہوپر گلشیر پر اپنی صلاحتیوں کا شاندار مظاہرہ کیا ہنزہ پولیس کی ریسکو اینڈ سیکورٹی پر عوام نے پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ گزشتہ روز ضلع نگر کے گاوں ، سیاحوں کی مسکن ہوپر گلیشر پر گزشتہ سال پاک آرمی کے زیر نگرنی تربیت پانے والی ہنزہ پولیس اہلکاروں نے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سیکورٹی اینڈ ریسکوسے مطلق مشقوں میں شاندار انداز میں مظاہرہ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع ہنزہ کے پولیس جوانوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید الیاس خان کے موجودگی میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے علاوہ دیگر اہم معاملات میں پیش انے والے حدثات کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے تمام تر بھر پور صلاحتیوں سے مقابلہ کرنے کے تریبتی مشقوں میں اپنا شاندار مظاہرہ پیش کیابلکہ ہوپر گلیشر پر اپنی جان کی پروا کئے بغیر پولیس جوانوں نے کم وسائل کے باوجود منفی 20سے 30سنٹی گریڈ میں گلیشر پر چلنے کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی حفاظت دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے پاک آرمی کے زیر نگرانی تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے اپنے صلاحتیوں کو عوام اور بالا افسران کے موجودگی میں اپنے بھر پور مظاہرہ سامنے لا یا۔ہنزہ پولیس جوانوں نے پاک آرمی کی زیر نگرانی تربیت مکمل کرنے کے بعد پہاڑوں پر کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ برف میں رہن سہن کے سامان اور موسمی لباس پہن کر ہوپر گلیشر پر اپنی صلاحتیوں کو پورا کرنے کے موقع کو ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید الیاس خان نے ہوپر گلشیر پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی کوششوں سے گلگت بلتستان کے درجنوں پولیس جوانوں نے جو تربیت پاک آرمی کے زیر نگرانی حاصل کی ہے انشاللہ اس کے بدولت نہ صر ف پہاڑوں پر چڑنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی سیکورٹی و ریسکو کے کاموں میں مدد گار ثابت ہونگے بلکہ پہاڑی علاقوں میں رپوش خطرناک دہشت گردوں کو نامزد کرنے میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے۔ دی ایس پی ہیڈ کواٹر نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی گلگت بلتستان آمد میں مزید اضافہ ہونے کے ساتھ علاقے میں امن کی فضا قائم کرنے میں مدد ملے گی ۔جبکہ دوسری جانب پولیس جوانوں کی شاندار مشقوں پرضلع ہنزہ اور نگر کے عوامی حلقوں نے پولیس جوانوں کی شاندار مظاہرے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے جو تربیت پا ک آرمی کے زیرنگرانی حاصل کی ہے وہ قابل ستائس ہیں ۔ موقع پر موجود افراد نے پولیس کے اس جرات مندانہ اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے نہ صر ف سرد موسم کا پر وا کیا بلکہ برف پوش پہاڑوں پر مشکل حالت میں چلنے کے ساتھ عوام کو سیکورٹی اور ریسکو دینے کی صلاحتیوں کو دیکھ کراطمینان کا اظہار کیا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ