ہنزہ نیوز اردو

ضلع غذر کے تحصیل یاسین کے گاوں برکولتی میں پینے کے پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامناہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

غذر 26 اپریل ہنزہ نیوز ( پ ر) غذر کے معروف سیاسی و سماجی رہنماء عیسیٰ خان حلبی نے کہا ہے کہ ضلع غذر کے تحصیل یاسین کے گاوں برکولتی میں پینے کے پانی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامناہے جس کی وجہ سے لوگوں کو میلوں دور سے پانی بوتلوں اور ڈرموں میں لانا پڑتا ہے اور حکام بالا ٹس سے مس نہیں ۔انہوں نے کہا الیکشن جوہی قریب آتے ہی سیاسی اور موسمی نمائندے علاقے میں ڈیرے جمائے ہوئے بیٹھیں ہے اور الیکشن کا موسم ختم ہوتے ہی یہ نام نہاد سیاسی نمائندے منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں اور عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہوتا ہے ۔عیسیٰ خان حلبی نے کہا اسے بارے آنے والے الیکشن میں برکولتی کے عوام اس نمائندے کو ووٹ دے گے جو برکولتی کے عوام کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرینگے ۔انہوں نے حکام بالا یعنی ڈی سی غذر ،چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ برکولتی کے پینے کا پانی کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے وگرنہ یاسین کے عوام سخت احتجاج کرینگے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ