ہنزہ 18 مارچ ہنزہ نیوز(سٹاف رپورٹر ) ہنزہ شناکی کے گاؤں خانہ آباد میں غیر آباد زمینوں پر غیر قانونی قبضے عروج پرکوئی پرثان حال نہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ نگرعلاقہ خانہ آباد میں ایک قبضہ مافیہ بنجر زمینے جو کہ خالصتاًسرکار ہے کو قبضہ کرنے میں سرگرم ہے جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ عمائدین خانہ آباد نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشترکہ زمینوں پر قبضہ کیا جارہاہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبادی سے اپر والے اور دریاء کے کنارے والے علاقوں پر شکواللہ ، عرب خان اور رحیم شاہ نامی لوگوں نے ہماری مشترکہ غیر آباد والی زمینوں پر قبضہ کرنے میں سرگرم ہیں اور سادہ لوح عوام کو ڈراء دھمکا کر اپنے ساتھ شامل کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے ڈی سی ہنزہ نگر اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قبضہ مافیہ سے ہماری زمینوں کو واگزار کروائی جائے اور ان زمینوں کو خالصہ عوام قرار دیاجائے ۔عمائیدین شناکی ہنزہ میں مشہور عالم ،فدا حسین ،علی یار خان ،نیت شاہ اور دیگر نے شامل ہیں ۔عمائیدین شناکی نے مزید کہا اگر اس قبضہ مافیہ کے خلاف کررووائی نہیں کہ گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ