اسلام آباد۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے ملاقات کی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل لے لیئے اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ 23فروری کو قومی سطح پر یوم نوجوانان منایا جائے گا جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کوترجیح دی جائے گی اور نوجوانوں کے سکالر شپس میں گلگت بلتستا ن سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان مستفید ہو سکیں۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کی درخواست پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈارنے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کے لیئے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اس شعبے کو مزید فعال بنانے کے لیئے نوجوانوں کو بغیر انٹرسٹ کے قرضے فراہم کئے جائیں گے تاکہ نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کروں گا تاکہ نوجوانوں کے مسائل کاجائزہ لے کر ان مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کئے جا سکیں ۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ