ہنزہ نیوز اردو

ضلع ہنزہ میں بھی انجمن تبلیغ جعفریہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہنزہ کے زیر اہتمام مسجد علی سے ہنزہ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( مہر علی شہاب) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں بھی انجمن تبلیغ جعفریہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ہنزہ کے زیر اہتمام شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف بعد از نماز جمعہ ، مسجد علی سے ہنزہ پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر فلک شگاف نعروں کیساتھ قرارداد پاس کیے گئے۔ شرکائے ریلی نے جبری گمشدگی کے خلاف پلے کارڈز اٹھاۓ اور نعرہ بازی کی۔ شرکائے ریلی سے امام جمعہ و الجماعت مسجد علی شیخ محمد موسیٰ کریمی،امامیہ کمپلکس گنش کے سرپرست اعلیٰ مقبول حسین ہنزائی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری احمد حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے آۓ روز شک کی بنیاد پر شیعہ اثنا عشری نوجوان کی جبری گمشدگی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ گناہ شیعہ نوجوانوں کو جبری طور پر رات کی تاریکیوں میں گھروں سے لاپتہ کرنا اور نامعلوم مقامات پر قید کرنا یہ کونسا قانون ہے۔ اس ملک میں بسنے والے شیعوں نے ہر وقت اس ملک کیلے قربانیاں پیش کی ہیں، ہر وقت امن و بھائی چارگی کی بات کی ھے۔ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کے اپنا حصہ ڈالا ھے۔ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر دیے ھوے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ مزار قائد پر دھرنے دیئے ہوئے بہن بھائیوں کی حمایت میں آج ہم روڈ پہ نکلے ہیں ہماری صبر و استقامت کا امتحان نہ لیا جائے پوری دنیا جانتی ھے ہم وہ قوم ہیں جس نے ضیاء الحق جیسے جابر حکمران کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ ریاست کے شہریوں کی جبری گمشدگی جو کہ غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کے کھلے عام خلاف ورزی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے و دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جبراً اٹھاۓ جانے والے بے گناہ سینکڑوں شیعہ نوجوانوں کو منظر عام پر لاتے ہوئے ان پہ لگاۓ گۓ الزامات کی تحقیق آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوۓ کیا جاۓ اور تمام گمشدگان کو باعزت بری کیا جائے اور آخر میں اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف و نمائندہ انسانی حقوق سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی رائے کے نام سے مقدس مقامات کی توہین اور بالخصوص خاتم النبیین محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کو سخت سے سخت ترین سزا دیتے ہوئے تمام اسلام دشمن مملک کو آئندہ ایسے گھناؤنے سازشوں سے بعض رکھیں۔

مزید دریافت کریں۔