ہنزہ نیوز اردو

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ نے آج ششکٹ اور سب ڈویژن گوجال گلمت کا کامیاب دورہ کیا سب سے پہلے انہوں نے ششکٹ خا دس دل دس اور گلمت میں اپنے الیکشن کمپین آفیسیز کا افتتاح کیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سلیم برچہ):انتخابی مہم دن دن زور پکڑنے لگی ہے تمام امیدوار اپنے اپنے الیکشن کمپین میں دن رات مصروف عمل ہیں اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور کریم ایڈوکیٹ نے آج ششکٹ اور سب ڈویژن گوجال گلمت کا کامیاب دورہ کیا سب سے پہلے انہوں نے ششکٹ خا دس دل دس اور گلمت میں اپنے الیکشن کمپین آفیسیز کا افتتاح کیا اس موقع پر پارٹی کارکنان کے علاؤہ زندگی کے ہر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے ظہور کریم ایڈوکیٹ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے سنٹرل ہنزہ اور شناکی کے عوام کا والہانہ استقبال کیا مقامی مقررین نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے ظہور کریم ایڈوکیٹ نے جس طرح ان کے مختلف مسائل پر نہ صرف ششکٹ اور گلمت کے عوام کا ساتھ دیا ہے بلکہ پورے گوجال کی نمائندگی کی ہے چاہے وہ متاثرین عطاء آباد ہوں پسو کے زمین متاثرین ہوں جس پر گزشتہ کئی سالوں سے ایف ڈبلیو او نے بلا معاوضہ قبضہ کر رکھا تھا چپورسن روڈ کا مسلہ ہو مسگار پاؤر پروجکٹ ہو شمشال روڈ ہو عطاء آباد جھیل پر روزگار کمانے والے کشتی سروس دینے والے محنت کشوں کا مسلہ ہو یا پھر چپورسن چراگاہ کا مسلہ ہو بلکہ ہر مرحلے میں ان کے شانا بشانہ ان کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھ کر ان کا ساتھ دیا ہے جیسے عوام گوجال کبھی نہیں بھول سکتے اس موقع پر ششکٹ اور گلمت کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گوجال کے عوام مہمان نواز ، وفادار اور اصول پسند ہیں واحد گوجال ہے جس نے ہر بار تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے اپنے پارٹیوں کا ساتھ دیا ہے اور گوجال کے ووٹوں سے لیڈر منتخب ہوئے ہیں جاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ ہر مرتبہ گوجال کے عوام کو آج تک کوئی خاطر خواہ ترجی نہیں دی گئی ہے جس کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ظہور کریم ایڈوکیٹ جس نے گوجال ، سنٹرل ہنزہ اور شناکی میں کوئی تعصب کیئے بنا ہنزہ کے عوام کا ہر مرحلے پر ساتھ دیا ہے ہر ایسو کو نہ صرف اجاگر کیا ہے بلکہ اسے پایئے تکمیل تک پہنچایا ہے اور امید ہے کی مستقبل میں بھی وہ ہنزہ کے عوام کا ساتھ دیتے رہنگے۔
اس موقع پر ظہور کریم ایڈوکیٹ نے ششکٹ کے عوام کو ان کے آمد پر شاندار استقبال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور وعدہ کیا کہ وہ الیکشن چاہیے جیتے یا پھر ہارے وہ ہنزہ کے عوام کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور رہنگے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ اگر عوام ان کا ساتھ دیتے ہیں اور وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو سانحہ عطاء آباد کی وجہ سے جن زمینداروں کی نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ کرینگے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ