ہنزہ نیوز اردو

ہنزہ سٹی پولیس نے ۸۰۵ گرام چرس کے علاوہ شراب بقسم عرق برامد کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(نمائندہ خصوصی) ہنزہ سٹی پولیس نے منشیات فروش کو دھر لیا۔ محمد لطیف ولد درویش ساکن گنش کے قبضے سے ۸۰۵ گرام چرس کے علاوہ منرل واٹر کی بوتل میں شراب بقسم عرق برامد ہوئی اس کاروائی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خود اسٹیشن ہاؤس آفیسر فداء حسین جعفری کے ہمراہ اے ایس آئی عبدالقیوم، کانسٹیبلان شیر افضل، شاہد کریم، فتح علی خان اور الیان علی جان شامل تھے۔ عوامی حلقوں نے پولیس کی کامیاب کاروائی پر سکھ کا سانس لیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات سے منشیات کی لعنت کو ٹھکانہ لگانے میں بڑی مدد ملے گی۔ منشیات فرش کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ