ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے لئے تعلیم ہویا کھیل سب کے لئے نمونے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین) کھیلوں کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ مقامی نجی اداروں کے ساتھ ملر کر کام کرئینگے، اج کا ایونٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے انشااللہ اس کو کلینڈر ایونٹ میں شامل کرتے ہوئے اس کو ملکی سطح پر اٹھائیں گے تاکہ نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاح بھی سردیوں میں مختلف اتھلٹس ضلع ہنزہ کا رُخ کرئینگے میں مبارکباد دیتا ہوں غلکین سپورٹس ویلفیر آرگنازیشن کا جنہوں نے چھوٹے بچوں کی آئس ہاکی اور سیکنگ کی مہارت اس طرح سے ظاہر کی جس طرح بین الاقوامی سطح کے کھیلاڑی آئس میدانوں میں کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ صوبائی حکومت کی تعاون سے بلخصوص آئس ہاکی، سیکنگ اور دیگر سونو ایونٹس جس طرح گلگت نلتر میں منعقد کئے جاتے ہے اسی طرح غلکین، عطا آباد جھیل اور بٹورا میں منعقد کئے جائینگے جس سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی ہنزہ فیاض احمد نے ضلع ہنزہ سب ڈویثرن گوجال کے گاوں غلکین میں آئس ہاکی اور سیکنگ کے تربیتی کیمپ کے ااختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان سنل کے لئے مختلف کھیلوں کا نعقاد کرئینگے جس کی وجہ سے خصوصاًیوتھ غیرمعاشرتی سرگرمیوں سے دُور ہوتے ہے ہمارا اولین ترجیحی ہے کہ یوتھ کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کے یوتھ پورے پاکستان کے لئے ایک ماڈل ہے اُن کی صلاحیتوں کے بدولت نہ صرف گلگت بلتستان، پاکستان بلکہ دنیامیں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ہنزہ کے یوتھ پورے گلگت بلتستان کے لئے تعلیم ہویا کھیل سب کے لئے نمونے ہیں ضلعی انتظامیہ ملکی و غیر ملکی کھیلوں کے فروغ اور دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کرئیگا جس کی وجہ سے ہنزہ میں سیاحت کی فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اس منفرد کھیل کے لئے وسائل موجود ہے مگر غلکین کے یوتھ نے اس کو اپنی مدد آپ کے انعقاد کیا اس لئے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ ڈی سی ہنزہ نے آئس سکنگ اور نیشنل سطح پر آئس ہاکی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے واکے غلکین سے تعلق رکھنے والے دو اتھلٹس کو مڈل پہنایا۔جبکہ دوسری جانب غلکین سپورٹس ویلفیر آرگنازیشن کے انتظامیہ نے ڈی سی ہنزہ او اسسٹنٹ کمشنر گوجال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے عمائدین علاقے کا ساتھ دیا اور موضع غلکین کے عوام کے لئے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔سپورٹس سوسائٹی نے نو تعینات ڈی سی ہنزہ اور دیگر مہمانوں کو روایاتی تحائف بھی پیش کر دئے گئے۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ