ہنزہ نیوز اردو

جنوری میں اگست ہنزہ ششپرگلیشیر سے بننے والی جھیل سے بند پانی کے اخراج قبل از وقت شروع ہو نے کی وجہ سے ہنزہ حسن آباد نالے میں پانی کے بہاومیں اضافہ ہو گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (اجلال حسین)جنوری میں اگست ہنزہ ششپرگلیشیر سے بننے والی جھیل سے بند پانی کے اخراج قبل از وقت شروع ہو نے کی وجہ سے ہنزہ حسن آباد نالے میں پانی کے بہاومیں اضافہ ہو گیا جس کے باعث نالے میں پانی میں پانی کی مقدار اگست کے برابر ہو چکا ہے وان میگاواٹ اور پانچ سو کلوواٹ ہائیڈئل پاور مشن سردی اور ششپر گلیشیر کے وجہ سے بند ہوتا تھا پانی کی اخراج سے مشینوں کیلئے پانی کی کوئی کمی نہیں تاہم ہنزہ کے مختلف علاقوں میں بننے والی بجلی کے منصوبوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے عدم دلچپسی کی وجہ سے ہنزہ اندھیرے میں چھا گیا ہے جس کا منہ بولاتا ثبوت وفاقی حکومت کی جانب سے 32میگاواٹ عطاآباد جبکہ دو میگاواٹ صوبائی حکومت کی جانب سے رکھی گئی عطاآباد منصوبوں کو مختلف بہانوں سے تاخیر کرنا ہے۔ہنزہ ششپر گلیشیر سے پانی کا اخراج گزشتہ سال جولائی اگست میں ہوا تھا تاہم امسال سال 2020کے جنوری میں ششپر گلشیہر سے اخراج شروع ہو ا ہے۔مقامی عوام کی جانب سے ششپر گلیشیر سے ہونے والی پانی کا اخراج نیک شگون ہے تاہم گزشتہ سال صرف چھ ماہ بند ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا ہو ا تھا تاہم اس سے اکتوبر سے بند ہونے والی پانی قبل از وقت اخراج ہونے کی وجہ سے انتظامی اور عوامی سطح پر ہونے والی پریشانی میں کمی ہوگئی ہے انہوں نے ضلعی انٹطامیہ اور ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ششپر گلیشیر سے بننے والی جھیل سے ہونے والی پانی کا اخراج پر نگرانی رکھا جائے چونکہ روزانہ کے بنیاد پر پانی کے بہاو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ